Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ آدمی جس نے لاٹری جیتنے کا سائنسی طریقہ دریافت کرکے 14 مرتبہ لاٹری جیت لی، مگر کیسے؟ انتہائی حیران کن طریقہ آپ بھی جانئے

#paksa #paksa.co.za وہ آدمی جس نے لاٹری جیتنے کا سائنسی طریقہ دریافت کرکے 14 مرتبہ لاٹری جیت لی، مگر کیسے؟ انتہائی حیران کن طریقہ آپ بھی جانئے

بخارسٹ(نیوز ڈیسک) دنیا میں اربوں ایسے انسان ہیں جن کے لئے ایک بار لاٹری جیتنا بھی ایک ایسا خواب ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو پاتا، مگر رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات اور ریاضی دان سٹیفن مینڈل 14 بار لاٹری جیت چکے ہیں۔ یہ کرشمہ سٹیفن کے ایک ریاضیاتی فارمولے کے سبب ممکن ہوا جسے وہ ”کمبینیٹریل کنڈنسیشن“ کا نام دیتے ہیں۔ وہ اس فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے لاٹری جیتنے والے نمبر کے چھ ہندسوں میں سے پانچ کی کامیابی کے ساتھ پیشگوئی کر سکتے ہیں، اور یوں وہ اس فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے لاٹری جیتنے کے امکان کو کروڑوں میں سے ایک کی بجائے محض ہزاروں یا سینکڑوں میں سے ایک پر لے آتے ہیں۔

سٹیفن نے کئی سال کی تحقیق کے بعد فارمولا دریافت کر لیا تو پہلی بار انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر وہ ہزاروں لاٹری ٹکٹ خرید لیے جو اُن کے فارمولے کے مطابق لاٹری جیت سکتے تھے۔ اس طریقے سے انہوں نے پہلی بار لاٹری جیتی تو اپنے فارمولے کی کامیابی پر یقین ہو گیا۔

پہلی کامیابی کے بعد سٹیفن نے کچھ سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر ایک ادارہ بنایا جو اُن کے فارمولے کے مطابق بتائے گئے نمبروں والے تمام ٹکٹ خرید لیتا تھا۔ اس طرح انہوں نے آسٹریلیا اور برطانیہ میں مزید 13 بار لاٹری جیتی ہے، مگر اُن کی بار بار کی جیت نے لاٹری کا انعقاد کرنے والے اداروں کا بھی خبردار کر دیا۔ بالآخر لاٹری اداروں نے اپنے قوانین میں کچھ تبدیلیاں کیں اور اس بات کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے کہ کوئی شخص یا ادارہ بڑی تعداد میں اپنی مرضی کے ٹکٹ خرید سکے جبکہ لاٹری فارم کمپیوٹر کے ذریعے پُر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …