Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ بوڑھی عورت جس نے شکست کھا کربھاگنے والے امیر تیمور لنگ کو جنگ جیتنے کا ایسا طریقہ بتایا کہ وہ ترکوں کی عظیم سلطنت عثمانیہ کو ٹکڑوں میں بانٹنے میں کامیاب ہوگیا تھا

#paksa #paksa.co.za وہ بوڑھی عورت جس نے شکست کھا کربھاگنے والے امیر تیمور لنگ کو جنگ جیتنے کا ایسا طریقہ بتایا کہ وہ ترکوں کی عظیم سلطنت عثمانیہ کو ٹکڑوں میں بانٹنے میں کامیاب ہوگیا تھا

لاہور(ایس چودھری) امیر تیمورلنگ نے چودھویں صدی میں اپنی سلطنت کوموجودہ ترکی تک وسیع کرنے کے لئے سلطان بایزید کی سلطنت عثمانیہ پر اندھا دھند حملہ کیا تو اسکی فوجیں مار دھاڑ کرتی ہوئیں ترک سلطان کی مملکت کی سرحد پار کر کے اُس کی سلطنت کے بالکل وسط میں پہنچ گئیں اور وہاں اُنہوں نے ایک گاوں پر قبضہ کرلیا۔ سلطان بایزیدایک زبردست لشکر لے کر آیا اور اُس نے تیمور کو بری طرح شکست دی۔ تیمور ایک غریب مسافر کا بھیس بدل کر بھیک مانگتا ہوا بھاگ نکلا۔

ایک گاوں میں پہنچ کر تیمور نے ایک بوڑھی عورت سے کھانے کے لیے کچھ مانگا ۔ عورت گرم گرم کھانا لے آئی۔ تیمور کو سخت بھوک لگی تھی، اُس نے اپنی انگلیاں کھانے کی رکابی میں ڈال دیں۔ کھانا بہت گرم تھا ، تیمور کی انگلیاں جل گئیں۔ بوڑھی عورت ہنسنے لگی۔ اُس نے کہا، ” تم بھی لالچی تیمور کی مانند ہو ، جو سوچے سمجھے بغیر اس ملک کے بالکل بیچ میں پہنچ گیا اور شکست کھا کر یہاں سے بھاگا۔ اگر وہ پہلے سرحدوں پر مقابلہ کرتا اور پھر علاقے پر علاقہ فتح کرتا ہوا بڑھتا تو شکست نہ کھاتا، اسی طرح اگر تم بھی اس رکابی کے بیچ میں انگلیاں نہ ڈال دیتے ، بل کہ کناروں سے کھانا شروع کرتے تو تمہارے انگلیاں نہ جلتیں۔“

امیرتیمور نے یہ سنا تو اسکی دنیا ہی بدل گئی ۔اس نے بعد بایزید کی سلطنت پر حملہ کیااور سب سے پہلے اس بوڑھی عورت کی دانائی کو اپنی حکمت عملی بنایا اور کامیابیاں سمیٹتا چلا گیا ۔اس نے سلطنت عثمانیہ کو کئی ٹکروں میں بانٹ دیا تھا جس کے کے بعد سلطان محمد اول نے ادرنہ میں پناہ لیکر وہاں سلطنت عثمانیہ کی بنیادوں کو مضبوط کرکے پھر سے فتوحات شروع کی تھیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …