Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ گاؤں جہاں کے رہنے والوں نے سیاستدانوں پر پابندی لگادی، وجہ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

#paksa #paksa.co.za وہ گاؤں جہاں کے رہنے والوں نے سیاستدانوں پر پابندی لگادی، وجہ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

سراجیوو(نیوز ڈیسک)ویسے تو اس کام کی ہمارے ہاں بھی سخت ضرورت ہے مگر بہرحال بوسنیا کے ایک گاﺅں والوں نے اس سلسلے میں پہل کر دی ہے۔ اتوار کے روز بوسنیا میں عام انتخابات ہورہے ہیں لیکن عین اس موقع پر ایک دور دراز گاو¿ں کے لوگوں نے سیاستدانوں کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ اُن کے گاﺅں کا رخ نہ کریں۔ سیاستدانوں دانوں کو واضح الفاظ میں پیغام دینے کے لئے بڑے بڑے بینر لکھ کر لگا دئیے گئے ہیں جن پر سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ”تم نے ہمارے ساتھ ہمیشہ جھوٹ بولا۔ اب براہ کرم ادھر کا رخ نہ کرنا۔ پوڈگارا گاﺅں میں کسی سیاسی پارٹی کو داخلے کی اجازت نہیں!“

اس گاﺅں کا نام ’پوڈگارا‘ ہے، جس کے باسیوں کا کہنا ہے کہ وہ سیاستدانوں کے جھوٹ سن سن کر تنگ آگئے ہیں اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی سیاستدان کو گاﺅں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ گاو¿ں دارالحکومت سراجیوو سے تقریباً 30 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

بوسنیا میں ایک بار پھر عام انتخابات ہو تو رہے ہیں مگر اس بار بھی عوام کو کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ یہ ملک 1990ءکی دہائی میں شروع ہونے والے نسلی فسادات اور خانہ جنگی کے باعث بالکل برباد ہو کر رہ گیا ہے، اور ماضی کے فسادات اور قتل عام کے اثرات سے اب تک عوام باہر نہیں آ پائے۔ خانہ جنگی میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ملک دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ عوام سمجھتے ہیں کہ ان کے حکمران اور ساستدان کرپٹ ہیں اور انہوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …