Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ 7کام جو آپ کو ہوائی جہاز میں کبھی بھی نہیں کرنے چاہئے، ایئر ہوسٹس نے خبر دار کر دیا

#paksa #paksa.co.za وہ 7کام جو آپ کو ہوائی جہاز میں کبھی بھی نہیں کرنے چاہئے، ایئر ہوسٹس نے خبر دار کر دیا

برمنگھم(نیوز ڈیسک) آپ کا فضائی سفر کتنا خوشگوار ثابت ہوتا ہے اس کا بہت حد تک انحصار اس بات پر بھی ہے کہ دوران سفر آپ کیا کرتے ہیں اور کیا نہیں کرتے۔ دراصل اکثر مسافر اُن بہت سی باتوں سے ناواقف ہوتے ہیں جو سفر کا مزہ خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہیں، اور اس سے اچھا کیا ہو سکتا ہے کہ کسی ائیرہوسٹس سے ہی ان باتوں کے متعلق پوچھ لیا جائے۔ ریڈٹ صارف ایڈریان حال ہی میں فضائی شعبے سے ریٹائر ہوئی ہیں اور اپنے ریڈٹ اکاؤنٹ adrianne456 پر انہوں نے کچھ ایسے ہی کاموں کا ذکر کیا ہے جو بطور فضائی مسافر آپ نا ہی کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہے۔

ایڈریان کا کہنا ہے کہ اکانومی کلاس کے مسافروں کی بہت خواہش ہوتی ہے کہ وہ فرسٹ کلاس میں جا بیٹھیں مگر یہ خواہش اُن کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔اُن کا مشورہ ہے کہ اگر آپ کے پاس فرسٹ کلاس کا ٹکٹ نہیں ہے تو فرسٹ کلاس کی سیٹ کبھی نہ لیں کیونکہ وہاں آپ کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جائے گا۔ صرف ساتھی مسافر ہی نہیں بلکہ عملے کا سلوک بھی آپ کے ساتھ اچھا نہیں ہو گا اور یہ بات آپ کے لئے شرمندگی اور پچھتاوے کا سبب بنے گی۔

ایڈریان مزید کہتی ہیں کہ ہوائی جہاز میں چائے یا کافی پینے سے گریز کرنا چاہیے۔ وہ اپنی مثال بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’میں نے فضائی سفر کے دوران جہاز کا پانی کبھی نہیں پیا، اور اس سے بننے والی چائے و کافی سے بھی پرہیز ہی کرتی ہوں۔ اگرچہ جہاز میں فراہم کیا جانے والا پانی بہت خراب نہیں ہوتا لیکن آپ اسے بہت صاف بھی نہیں کہہ سکتے۔‘‘

اور ہوائی جہاز میں شیطانی حرکات سے بھی ہر ممکن پرہیز کرنا چاہیے۔ ایڈریان کے مطابق آپ چاہے جتنا بھی پوشیدہ رہ کر جنسی حرکت کرنے کی کوشش کریں گے عملے کو اس کا پتہ چل جائے گا اور آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔

ایک اور بات جس سے پرہیز کرنا بہتر ہے، اگرچہ یہ ذرا مشکل کام ہے، وہ یہ ہے کہ ہوائی جہاز میں رفع حاجت کے لئے کم از کم جائیں کیونکہ ٹوائلٹ آنے جانے والے لوگوں کو فضائی عملہ اپنے لئے بلاوجہ کی رکاوٹ اور پریشانی کا ساماں تصور کرتا ہے۔

اس بات کا بھی خیال رہے کہ ٹیبل ٹرے کی صفائی کی کوئی گارنٹی نہیں۔ یہ ٹرے غالباً گزشتہ دن صاف کی گئی ہو گی، یا یہ بھی ممکن ہے کہ گزشتہ روز بھی اس کی صفائی نہیں ہوئی ہو گی، لہٰذا اس میں کھانے کی چیز براہ راست رکھ کر آپ اپنی صحت کے لئے رسک لے رہے ہوں گے۔

اور اگر آپ کو جہا زکے ڈولنے سے ڈر لگتا ہے تو پچھلے حصے میں مت بیٹھیں۔ اونچ نیچ کی صورت میں پچھلے حصے میں سب سے زیادہ یہ مسئلہ محسوس ہوتا ہے، البتہ جہاز کا اگلا حصہ اس لحاظ سے کافی محفوظ اور پر سکون ہوتاہے۔ تو اس پریشانی سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ اگلے حصے میں سیٹ لیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …