Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ٹیکنالوجی کا نیا استعمال، ٹرانسلیٹر ایپ کے ذریعے دنیا کی پہلی ڈکیتی

#paksa #paksa.co.za ٹیکنالوجی کا نیا استعمال، ٹرانسلیٹر ایپ کے ذریعے دنیا کی پہلی ڈکیتی

نیوےارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی جدت نے ہمیں ٹرانسلیٹر ایپلی کیشنز جیسا تحفہ دیا جس کے ذریعے مختلف زبانیں بولنے والے لوگ باہم گفتگو کر سکتے ہیں۔ اب اس ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کی پہلی واردات کی خبر سامنے آ گئی ہے۔ سینٹ لوئس ٹوڈے کے مطابق یہ واردات امریکی شہر سینٹ لوئس میں ہوئی جہاں اوبر ٹیکسی سروس کے ایک ڈرائیور نے ٹرانسلیٹر ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ایک نوجوان سے رقم لوٹ لی۔ بتایا گیا ہے کہ 28سالہ متاثرہ نوجوان نے 40سالہ ملزم کی ٹیکسی میں سفر کیا اور اپنا فون گاڑی میں بھول گیا۔

ٹیکسی کے ڈرائیور نے اس سے رابط کیا اور فون واپس دینے کے لیے ایک جگہ بلایا اور خنجر دکھا کر اس سے رقم لوٹ لی۔ ان دونوں کی زبان مختلف تھی چنانچہ ڈکیت نے متاثرہ شخص سے گفتگو کرنے کے لیے ٹرانسلیٹر ایپ کا استعمال کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال ملزم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ اس کے متعلق جس کسی خبر ہو وہ پولیس سے رابطہ کرے، اسے انعام بھی دیا جائے گا۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …