Home » Sports News » #paksa #paksa.co.za پاکستانیوں کا انتظار ختم، شین وارن نے بھی یاسر شاہ کی کارکردگی پر چپ کا روزہ توڑ دیا مگر کیا کہا؟ جان کر یاسر شاہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

#paksa #paksa.co.za پاکستانیوں کا انتظار ختم، شین وارن نے بھی یاسر شاہ کی کارکردگی پر چپ کا روزہ توڑ دیا مگر کیا کہا؟ جان کر یاسر شاہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

سڈنی (آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ کی نیوزی لینڈ کیخلاف کارکردگی کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہے مگر پاکستانیوں کو سب سے زیادہ انتظار لیجنڈ سپنر شین وارن کے بیان کا تھا کہ وہ یاسر شاہ کی کارکردگی پر کیا کہتے ہیں، اور اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے۔

شین وارن بھی یاسر شاہ کی کارکردگی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں جنہوں نے پاکستانی سپنر اپنا دوست قرار دیتے ہوئے زبردست کارکردگی پر ناصرف مبارکباد دی ہے بلکہ صبر کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”میرے دوست یاسر شاہ کو بہت بہت مبارکباد۔۔۔ تمہارے کیلئے یہ کیا ہی شاندار میچ تھا اور پہلی اننگز میں تمہارا سپیل تو لاجواب رہا، بہت ہی خاص۔۔۔ تمہیں گیند کو گھماتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت زیادہ خوشی ملی۔۔۔ کمال کر دیا، میرے دوست!!! ایسے ہی کارکردگی دکھاتے رہو اور ہمیشہ صابر رہو۔۔۔“

Check Also

#paksa #paksa.co.za کرکٹ کی تاریخ کا سب سے انوکھا ترین واقعہ اظہر علی کے ساتھ پیش آ گیا ، دیکھ کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

ابو ظہبی ( آ ن لائن )دوران میچ انتہائی دلچسپ وعجیب قسم کے واقعات پیش …