Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za پاکستان میں کتنے سال بعد خشک سالی شروع ہو جائے گی؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی ڈیم فنڈ میں کچھ نہ کچھ رقم ضرور دیں گے

#paksa #paksa.co.za پاکستان میں کتنے سال بعد خشک سالی شروع ہو جائے گی؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی ڈیم فنڈ میں کچھ نہ کچھ رقم ضرور دیں گے

لاہور (پاکستان) وزیراعظم عمران خان نے پانی کی قلت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ ضم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اس فنڈ میں رقوم بھیجنے کی اپیل کی ہے جس پر بہترین ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستانیوں کو ڈیم کی اہمیت کا اندازہ بھی ہے اور وہ بڑھ چڑھ کر اس کارخیر میں حصہ بھی لے رہے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں خشک سالی کا آغاز کب ہو گا؟ یہ جان کر ہی آپ شدید پریشان ہو جائیں گے کہ ماہرین کے مطابق صرف 7 سال بعد یعنی 2025ءمیں پاکستان میں خشک سالی شروع ہو جائے گی اور پھر اناج اگانے کیلئے بھی پانی نہیں رہے گا یعنی ہمارے لگوں کیلئے اناج نہیں ہو گا اور خدانخواستہ قحط شروع ہو جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں بتایا کہ پاکستان صرف 30 دن کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لہٰذا ڈیم بنانا بہت ضروری ہے ہیں اور اس وجہ سے ہی انہوں نے چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ کو ضم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کی ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …