Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za پولیس نے چھاپہ مار کر فٹ بال ورلڈ کپ کی درجنوں ٹرافیاں پکڑلیں، پھر انہیں کھولا تو اندر سے کیا نکلا؟ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

#paksa #paksa.co.za پولیس نے چھاپہ مار کر فٹ بال ورلڈ کپ کی درجنوں ٹرافیاں پکڑلیں، پھر انہیں کھولا تو اندر سے کیا نکلا؟ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں فٹ بال کی عالمی جنگ جاری ہے اور پوری دنیا کو اس کا بخار چڑھا ہوا ہے۔ اسی بخار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن میں ایک جرائم پیشہ گینگ ایسا کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق گزشتہ روز ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پولیس نے ایک گاڑی کی تلاشی لی جس میں فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافیاں لیجائی جا رہی تھیں۔ پولیس گاڑی میں موجود دو لوگوں کے مشکوک روئیے پرٹرافیاں کھول کر چیک کیںتو یہ دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ ان کے اندر منشیات بھری ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ان تمام ٹرافیوں میں سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد کوکین اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”منشیات سمگلروں کے اس گینگ نے فٹ بال ورلڈ کپ کی وجہ سے لوگوں میں موجود جوش و جذبے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ گاڑی سے کچھ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ انہوں نے تمام ٹرافیوں کو ارجنٹائن کے جھنڈے کے رنگ کا پینٹ بھی کر رکھا تھاتاکہ ان پر مزید شک نہ کیا جا سکے۔“

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …