Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za چین نے اپنامصنوعی چاند بنانے کی تیاری پکڑ لی کیونکہ ۔۔۔وجہ ایسی کے امریکہ کے بھی پسینے چھوٹ جائیں گے

#paksa #paksa.co.za چین نے اپنامصنوعی چاند بنانے کی تیاری پکڑ لی کیونکہ ۔۔۔وجہ ایسی کے امریکہ کے بھی پسینے چھوٹ جائیں گے

بیجنگ(آن لائن )سائنس نے کرہ ارض پر تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ انسان کے سوچنے کا طریقہ کار بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کردیا ۔اسی سائنس کی بدولت اب چین نے مصنوعی چاند بنانے کا اعلان کردیا جس کے بارے میں چند دہائیوں قبل تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق چین نے عالمی معیشت پر اپنی دھاک بٹھانے کے بعد 2020 تک اپنا ‘مصنوعی چاند’ بنانے کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی۔چینی شہر چینگدو میں شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس کو ایک سیٹلائٹ سے تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جو حقیقی چاند کی روشنی کو بڑھائے گا۔یہ مصنوعی چاند 10 سے 80 کلومیٹر کے دائرے میں روشنی فراہم کرے گا۔

چینگدو ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مائیکروالیکٹرانکس سسٹم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین وو چَن فینگ مصنوعی چاند کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاند، حقیقی چاند سے 8 گنا زیادہ روشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس چاند کی روشنی کی جانچ کئی سال پہلے شروع کی گئی تھی جو اب مکمل ہوچکی ہے۔چینگدو کے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اس منصوبے سے سٹریٹ لائٹ پر خرچ ہونے والے پیسوں کی بچت ہوگی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔انسانوں کے بنائے ہوئے اس چاند کے سولر پینل جیسے وِنگز پر ایسی کوٹنگ ہوگی، جو سورج کی روشنی کو زمین پر منعکس کرے گی۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …