Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za کس ائیرلائن کا کھانا سب سے اچھا ہے اور کس کا سب سے برا؟ فہرست سامنے آگئی

#paksa #paksa.co.za کس ائیرلائن کا کھانا سب سے اچھا ہے اور کس کا سب سے برا؟ فہرست سامنے آگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ ہوائی جہاز کا طویل سفر کر رہے ہوں اور دوران سفر آپ کو انتہائی ناقص کھانا پیش کر دیا جائے تو یقینا آپ کا سفر دوبھر ہو جائے گا۔ اب ایک امریکی ماہر غذائیات نے مختلف ایئرلائنز کے کھانوں کے ٹیسٹ کرنے کے بعد بتا دیا ہے کہ کس ایئرلائنز کا کھانا سب سے اچھا ہے اور کس کا سب سے برا۔ میل آن لائن کے مطابق سٹی یونیورسٹی آف نیویارک سکول آف پبلک ہیلتھ کے لیکچرار ڈاکٹر چارلس پلاٹکین نے 11نارتھ امریکن ایئرلائنز کے کھانے چیک کیے اور نتائج میں بتایا کہ الاسکا ایئرلائنز کا کھانا سب سے زیادہ اچھا اور صحت مندانہ تھا۔ اس کے برعکس فرنٹیئر ایئر کا کھانا چیک کی گئی تمام ایئرلائنز میں سب سے زیادہ ناقص تھا۔

ڈاکٹر چارلس کا کہنا تھا کہ ”ڈیلٹا، جیٹ بلیو، ایئرکینیڈا کے کھانے بھی بہت اچھے اور صحت مندانہ تھے، جبکہ ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائنز اور سپرٹ ایئرلائنز کے کھانے مناسب نہیں تھے۔“ڈاکٹر چارلس نے الاسکا ایئرلائنز کو5میں سے 4.25سکوردیئے اور رپورٹ میں اس کے کھانے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس ایئرلائنز کا کھانا ہلکا، بہتر اور صحت مندانہ تھا۔الاسکا کے کھانے میں اوسطاً404کیلوریز پائی گئیں۔ دوسرے نمبر پر ڈیلٹا کا کھانا سب سے بہتر تھا جسے 3.75سکور ملے اور اس کے کھانے میں اوسطاً499کیلوریز تھیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …