Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za ”کہیں یہ نہ ہو کہ دوستی کیلئے اس شخص کا بھارت کا وزیراعظم بننے کا انتظار کر نا پڑے “ وزیراعظم نے کس شخصیت کا نام لیا ؟ سن کر سدھو بھی حیران رہ جائیں گے

#paksa #paksa.co.za ”کہیں یہ نہ ہو کہ دوستی کیلئے اس شخص کا بھارت کا وزیراعظم بننے کا انتظار کر نا پڑے “ وزیراعظم نے کس شخصیت کا نام لیا ؟ سن کر سدھو بھی حیران رہ جائیں گے

 

ناروال( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ہم ماضی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے، آگے نہیں بڑھ سکیں گے، دونوں ملکوں کے عوام دوستی چاہتے ہیں ، کہیں یہ نہ ہوکہ پاک بھارت دوستی کیلئے سدھو کے وزیراعظم بننے کا انتظار کر نا پڑے ۔

کرتار پور راہداری کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہوتا ہے، رہنے کے لیے نہیں، لیکن ہمارے تعلقات کا یہ حال ہے کہ ہم ایک قدم آگے بڑھ کر دو قدم پیچھے چلے جاتے ہیں۔وزیراعظم نے فرانس اور جرمنی کے ماضی کے تعلقات اور کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کو مشورہ دیا کہ اگر فرانس اور جرمنی ایک یونین بنا کر آگے بڑھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان ایک قدم آگے بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ سدھو پاکستان سے بھارت واپس گئے تو ان پر شدید تنقید کی گئی اور مجھے سمجھ نہیں آئی کہ ان پر تنقید کیوں کی گئی ،سدھو نے یہاں آکرکونسا جرم کیاہے؟جبکہ وہ تو دوستی کا پیغام لے کر آئے تھے ۔ عمرا ن خان کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے عوام چاہتے ہیں دوستی ہو ۔ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اور ان کی آپس میں جنگ نہیں ہو سکتی اور ایسا سوچنا ہی بیوقوفی ہے کیونکہ جنگ ہو گی تو کوئی بھی نہیں جیت سکتا تو پیچھے واحد راستہ دوستی کا رہ جاتا ہے ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ میں، ہماری پارٹی، ہماری فوج، ہمارے سارے ادارے ایک پیج پر کھڑے ہیں، ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور بھارت کے ساتھ ایک مہذب تعلق چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان چاند پر پہنچ چکا ہے، کون سا ایسا مسئلہ ہے جو ہم حل نہیں کرسکتے، لیکن اس کے لیے ارادہ اور ایک بڑا خواب چاہیے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …