Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za کینیڈین شہریت حاصل کرنے کے لئے لڑکی سے پیار کا ڈرامہ کرنے والا شخص ناچنے کے شوق کی وجہ سے پکڑا گیا، سارا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا

#paksa #paksa.co.za کینیڈین شہریت حاصل کرنے کے لئے لڑکی سے پیار کا ڈرامہ کرنے والا شخص ناچنے کے شوق کی وجہ سے پکڑا گیا، سارا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا

اوٹاوا(نیوز ڈیسک)غریب اور پسماندہ ممالک میں ایسے نوجوانوں کی کمی نہیں جو سمجھتے ہیں کہ مغربی ممالک کی کسی بھولی بھالی گوری کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھا کر بآسانی اُس کے ملک کی شہریت حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایسے بھی ہیں جو اس جعلسازی میں کامیاب ہو جاتے ہیں، مگر کیوبا سے تعلق رکھنے والا ایک شہری ساری سکیم کامیاب ہونے کے بعد ڈانس کے شوق کے باعث بے نقاب ہو گیا۔

 ایک کینیڈین خاتون کیوبا کی سیر کو گئی تو وہاں السینا راڈریگیز نامی نوجوان سے دوستی ہو گئی۔ خاتون تو سمجھی کہ اُسے زندگی کا پیار مل گیا مگر یہ شیطان صفت نوجوان کینیڈا کی شہریت کے پیچھے تھا۔ خاتون واپس چلی گئی لیکن اُس نے سوشل میڈ یا کے ذریعے رابطہ جاری رکھا اور اپنی چکنی چپڑی باتوں سے اس کے دل میں اپنی جگہ گہری سے گہری کرتا چلا گیا۔

چند ماہ بعد خاتون دوبارہ کیوبا گئی اور وہاں انہوں نے شادی کر لی۔ کیوبا میں قیام کے دوران تو السینا کا پیار سنبھالے نہیں سنبھلتا تھا مگر جب کینیڈین خاتون اسے اپنے شوہر کے طور پر سپانسر کر کے کینیڈا لے آئی تو اس کے رویے میں تبدیلی آنے لگی۔ وہ خاتون سے دور رہنے لگا اور ازدواجی فرائض ادا کرتا تھا نہ کوئی نوکری کرنے کو تیار تھا۔ جب خاتون نے اس بارے میں بات کی تو کہنے لگا کہ میری کمر کا مسئلہ ہے اس لئے ازدواجی فرائض کی ادائیگی سے پرہیز کر رہاہوں اور نوکری کرنا بھی اسی وجہ سے ممکن نہیں ہے۔

خاتون نے اس کی بات پر اعتبار کیا اور اس کی دیکھ بھال کرنے لگی تا کہ جلد از جلد اس کی صحت بہتر ہو جائے۔ اسی دوران خاتون کو کسی سہیلی نے بتایا کہ اس کے شوہر کو ایک نائٹ کلب میں دیکھا ہے جہاں وہ ایسے زور کے ٹھمکے لگا رہا تھا کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ خاتون یہ جان کر بہت حیران ہوئی اور خود جاسوسی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تب اسے پتا چلا کہ وہ ہفتے میں کم ازکم تین بار تو ضرور کلب جا کر ڈانس کرتا ہے، جبکہ گھر پر وہ ’کمر درد‘ کے باعث ہلنے جلنے سے بھی قاصر تھا۔

خاتون سادہ لوح ضرور تھی مگر یہ دھوکہ بازی سامنے آنے پر اس نے مزید تحقیق کی اور پتا چلا کہ السینا پرلے درجے کا فراڈیا تھا۔ اس نے ایک اور کینیڈین خاتون کے ساتھ چکر چلا لیا تھا اور دریں اثناء ایک وکیل سے یہ مشورہ بھی کر رہا تھا کہ اپنی شادی ختم کر دے تو کینیڈا کی شہریت لینے پر اس کے کیا اثرات ہوں گے۔

اب اس کے بعد تو کوئی شک نہ رہا کہ السینا محض ایک فراڈیا تھا جو ہر معاملے میں جھوٹ بول رہا تھا، لہٰذا خاتون نے خود اس سے نجات پانے کے لئے عدالت کا رخ کر لیا۔ عدالت نے السینا کی دھوکہ بازیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نا صرف اُسے کینیڈا سے نکالنے کا حکم جاری کیا بلکہ اڑھائی ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا ہے، جس ادائیگی نہ ہوئی تو ملکی بدری سے پہلے اُسے جیل بھی کاٹنا ہو گی۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …