Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za گوگل میپس کی وجہ سے شوہر کو بیگم نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

#paksa #paksa.co.za گوگل میپس کی وجہ سے شوہر کو بیگم نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل میپس نے سمت اندازی کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے تاہم یہ کئی لوگوں کے لیے وبال جان بھی بن سکتا ہے جیسا کہ اس برطانوی شخص کے لیے بن گیا، جسے اس کی بیگم نے ایک قبیح حرکت سے منع کر رکھا تھا۔ گزشتہ دنوں خاتون نے گوگل میپس پر اپنا گھر تلاش کر کے دیکھا تو سامنے کھڑا اس کا شوہر وہی قبیح حرکت کرتے ہوئے نظر آ گیا اور یوں اس کی شامت آ گئی۔ دی مرر کے مطابق ڈونلڈریڈنگ برطانوی علاقے مرسیسائیڈ کا رہائشی ہے جس کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے اس کی اہلیہ جولی نے اسے سگریٹ نوشی سے سختی سے منع کر رکھا تھا اور اس نے اپنی اہلیہ کو یقین بھی دلا رکھا تھا کہ اس نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔

گزشتہ دنوں جب جولی نے گوگل میپس پر اپنا گھر تلاش کیا تو تصویر میں کیا دیکھا کہ اس کا شوہر گھر کے باہر کھڑا سگریٹ پی رہا تھا۔ جولی کا کہنا تھا کہ ”ڈیوڈ کی یہ حرکت دیکھ کر مجھے بے حد افسردگی ہوئی۔ اس نے مجھ سے جھوٹ بول رکھا تھا حالانکہ وہ اب بھی سگریٹ نوشی کر رہا تھا۔ پکڑے جانے پر اب ایک بار پھر اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ سگریٹ چھوڑ دے گا لیکن اب اس پر اعتبار کرنا میرے لیے مشکل ہو رہا ہے۔ اس کی صحت اکثر خراب رہتی ہے، اس کے باوجود وہ اس بری لت سے چھٹکارہ نہیں پا رہا۔“

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …