Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za ہر سال پاکستان میں کتنے لاکھ لوگوں کو ایڈز ہو رہاہے ؟ حکومت نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

#paksa #paksa.co.za ہر سال پاکستان میں کتنے لاکھ لوگوں کو ایڈز ہو رہاہے ؟ حکومت نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

اسلام آباد ( پاکستان )وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ پاکستان میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ افراد ایڈز جیسی مہلک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں ۔

بین الاقوامی ایڈز ڈے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عام محمود کیانی کا کہناتھا کہ اس وقت ملک میں ایڈ ز پر قابو پانے کیلئے 33 سینٹرز مصروف عمل ہیں ، ملک میں بڑھتی ہوئی اس بیماری کو بڑھنے سے روکنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

اکتوبر کے مہینے میں اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ تقریبا پاکستان میں ایک لاکھ 32 ہزار افراد اس مہلک بیماری سے لڑ رہے ہیں ۔یہ رپورٹ جلال پور جٹاں میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پیش کی گئی تھی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب میں 60 ہزار ، سندھ میں 52 ہزار ، 17 ہزار افراد خیبر پختون خوا اور اسلا م آباد میں اس بیماری میں مبتلا ہیں ۔یہ سارا ڈیٹا اخبارات سے اکھٹا کیا گیا ہے ۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …