Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksac.o.za اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی

#paksa #paksac.o.za اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کےخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔وکیل صفائی نے استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح کی تاہم وہ مکمل نہ ہوسکی۔ آئندہ سماعت پر بھی محسن امجد پر جرح جاری رہے گی۔عدالت نے محسن امجد کو متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔دوران سماعت 3 شریک ملزمان بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کی گاڑیاں اور جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …