Home » Pakistani Headlines » آئندہ سال کے اختتام تک ایرانی گیس پاکستان پہنچے گی :ایرانی سفیر

آئندہ سال کے اختتام تک ایرانی گیس پاکستان پہنچے گی :ایرانی سفیر

irani safeer

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کا بہترین دوست ہے ،آئندہ سال کے اختتام تک ایرانی گیس پاکستان پہنچے گی ۔پاک ایران چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے گیس پائپ لائن منصوبے پر بات ہوئی ہے ،2ارب ڈالر خرچ کر کے ہم نے گیس پائپ لائن بارڈرتک پہنچا دی جبکہ پاکستان کو بجلی برآمد کرنے سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے ۔ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیا تجارت کے بڑے موقع موجودہیں ،پاکستان سے تعلق اچھا ہے لیکن تجارتی حجم بہت کم ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی بھر پور صلاحیت ہے اور یہ حجم 5ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پابندیا ں ختم ہونے کے بعد تجارت کے موقع بڑھے ہیں ،دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کے نجی شعبوں پر اہم ذمہ داری ہے

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …