Home » Sports News » آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، نیوزی لینڈ ٹاپ ٹیم، پاکستان کا ساتواں نمبر

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، نیوزی لینڈ ٹاپ ٹیم، پاکستان کا ساتواں نمبر

icc

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم 104 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 132 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت 128 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز 122 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ 114 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا کے 110 پوائنٹس ہیں اور یہ چھٹے پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاءکپ اور ورلڈ ٹی 20 میں بدترین کارکردگی کی بدولت 104 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا کے 98 پوائنٹس ہیں اور رینکنگ میں اس کا نمبر آٹھواں ہیں جبکہ افغانستان 78 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش 74 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …