Home » Interesting News » آدمی نے اپنے موبائل سے کھینچی تصویر سے 1 لاکھ روپے کما ڈالے، آپ بھی موبائل سے تصاویر بنا کر لاکھوں روپے کیسے کما سکتے ہیں؟ طریقہ جان کر آپ کی زندگی بدل جائے گی

آدمی نے اپنے موبائل سے کھینچی تصویر سے 1 لاکھ روپے کما ڈالے، آپ بھی موبائل سے تصاویر بنا کر لاکھوں روپے کیسے کما سکتے ہیں؟ طریقہ جان کر آپ کی زندگی بدل جائے گی

لندن(نیوز ڈیسک) آپ یقیناً اپنے موبائل فون کو بہت قیمتی خیال کرتے ہوں گے لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ آپ کی سوچ سے کہیں بڑھ کر قیمتی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اسے استعمال کرتے ہوئے آپ گھر بیٹھے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ یہ کوئی جادو کا چکر نہیں بلکہ ایک ایسا کام ہے جو اس وقت ہزاروں لوگ کر رہے ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اخبار ڈیلی سٹار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے موبائل فون سے بنائی گئی محض ایک تصویر فروخت کر کے 600 پاﺅنڈ(تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) کمائے ہیں اور یہ موبائل فون سے اس کی واحد کمائی نہیں ہے۔ دراصل اس نوجوان نے اور اس جیسے بے شمار اور لوگوں نے اپنے موبائل فونز سے بنائی گئی تصاویر فروخت کر کے رقم کمانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔اس مقصد کے لئے یہ لوگ Stockimo ایپ استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے تصاویر Alamy کی سٹاک امیج ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ یہ تصاویر آن لائن فروخت کی جاتی ہیں یا اشتہارات میں استعمال کی جاتی ہیں۔

تصویر کے معیار اور اس میں دلچسپی کے عنصر کی بناءپر یہ کچھ روپے سے لے کر کئی سو یا ہزار روپے میں فروخت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس آئی فون موجود ہے تو آپ کو ضرور یہ ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنی چاہئیے اور اپنی بنائی تصاویر سے رقم کمانی چاہئیے۔ لوگ تو اپنے پالتو جانوروں، پھولوں، عمارتوں اور کھیتوں کھلیانوں کی تصاویر سے رقم کما رہے ہیں۔ یہ ایپ اینڈرائڈ صارفین کے لئے تاحال فراہم نہیں کی گئی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …