Home » Interesting News » آدمی نے 150سال پرانی شراب کے دو گھونٹ کے لئے 10 لاکھ روپے ادا کردئیے، لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کو بھی اس ارب پتی پر ہنسی آجائے گی

آدمی نے 150سال پرانی شراب کے دو گھونٹ کے لئے 10 لاکھ روپے ادا کردئیے، لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کو بھی اس ارب پتی پر ہنسی آجائے گی

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) دولت کی فراوانی امراءکو ایسے عجب چونچلوں پر مجبور کر دیتی ہے کہ جان کر بیچارے عام آدمی کی عقل حیران رہ جاتی ہے۔ اب یہی دیکھ لیجئے کہ بھلا کوئی دو گھونٹ شراب کے لئے 10 لاکھ روپے لٹا سکتا ہے؟ لیکن جب روپیہ جیب سے چھلک چھلک جاتا ہو تو یہ بھی ہو سکتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی سیر کو جانے والے ایک چینی تاجر نے بھی یہی کیا، مگر اس کا معاملہ تو کچھ زیادہی افسوسناک ثابت ہوا، 10 لاکھ میں دو گھونٹ شراب خریدی اور وہ بھی جعلی نکلی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 36 سالہ یانگ وائی نے سوئٹزرلینڈ کے مشہور ورلڈ ہارس این سی ہوٹل سے ڈیڑھ سو سال قبل تیار کی گئی تاریخی شراب کا ایک جام خریدا تھا۔ بھاری رقم لٹانے کے بعد اسے کچھ پشیمانی ہوئی تو شراب کی اصلیت جاننے کے لئے ایک ماہر سے رابطہ کیا، جس نے شراب کے بارے میں ہوٹل کے دعووں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ چینی تاجر کے اصرار پر ہوٹل انتظامیہ نے ماہر تجزیہ کاروں کو بلوالیا، اور شراب کے مکمل تجزیے کے بعد ثابت ہو گیا کہ اس کے بارے میں کئے گئے دعوے بے بنیاد تھے۔ ہوٹل کا دعوٰی تھا کہ یہ شراب1878ءمیں تیار کی گئی اور چینی تاجر کے لئے اسے پہلی بار کھولا جا رہا تھا، لیکن جب اس کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 1878ءتو کیا یہ 1970ءکے بھی بعد بنائی گئی تھی۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہرین کے تجزیے کو قبول کرتے ہوئے چینی تاجر کو ان کی رقم واپس کردی گئی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …