Home » Interesting News » آدمی پارکنگ لاٹ میں گاڑی لگا کر بھول گیا، پھر 20 سال بعد وہ کہاں سے ملی؟ ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

آدمی پارکنگ لاٹ میں گاڑی لگا کر بھول گیا، پھر 20 سال بعد وہ کہاں سے ملی؟ ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک) پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے یہ بھول جانا کہ اسے کس جگہ کھڑ اکیا تھا کوئی انہونی بات نہیں۔ عام طور پر گاڑی کے مالک کو کچھ دیکھ بھال کے بعد گاڑی مل ہی جاتی ہے، مگر ایک جرمن شہری نے تو کمال ہی کر دیا۔ اس نے فرینکفرٹ شہر کی ایک پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی اور پھر ایسا بھولا کہ اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا مگر گاڑی نا ملی۔ تھک ہار کر اس نے پولیس کو رپورٹ کر دی، مگر پھر بھی گاڑی کا کچھ پتا نا چل سکا۔ حسن اتفاق دیکھئے کہ اب اس شخص کی گاڑی مل گئی ہے، مگر ساتھ ہی بدقسمتی بھی ملاحظہ ہو کہ گاڑی ملنے کا واقعہ اس کے گم ہونے کے 20 سال بعد پیش آیا ہے۔
دی مرر کے مطابق گاڑی کے مالک نے اسے 1997 فرینکفرٹ شہر کی ایک انڈسٹریل بلڈنگ کی پارکنگ میں کھڑا کیا تھا۔ یہ پارکنگ بلڈنگ کی چھت پر تھی اور روزانہ اس میں ہزاروں گاڑیاں آتی جاتی تھیں۔ وہ بھول گیا کہ اس نے اپنی گاڑی اس پارکنگ میں کھڑی کی تھی اور اگلے 20 سال تک یہ وہیں کھڑی رہی۔

چند ہفتے قبل اس بلڈنگ کو گرانے کا منصوبہ بنانے گیا تو پارکنگ بند کر دی گئی۔ بلڈنگ گرانے والے مزدور وہاں پہنچے تو دیکھا کہ پارکنگ میں ایک گاڑی اب بھی کھڑی تھی۔ انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے اپنے سالوں پرانے ریکارڈ میں اس کے متعلق چھان بین شروع کی۔ تب یہ انکشاف ہوا کہ 20 سال قبل کسی نے اسی گاڑی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ پولیس ریکارڈ سے گاڑی کے مالک کی معلومات حاصل کر کے اس سے رابطہ کیا گیا اور یوں بالآخر دو دہائیوں بعد گاڑی مالک تک پہنچ گئی۔
گاڑی کے بدقسمت مالک کی عمر اب 76 سال ہو چکی ہے۔ اسے گاڑی مل تو گئی لیکن اس حال میں کہ یہ چلنے کے قابل نہیں تھی۔ دکھی دل کے ساتھ بیچارے معمر شخص نے اسے کباڑیے کے ہاتھ بیچ دیا ہے، کیونکہ اب یہ سکریپ کے ڈھیر کے سوا کچھ بھی نہیں تھی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …