Home » Interesting News » آزادی کا رونا رونے والے مارک زکربرگ کی مسلمانوں کے خلاف ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آئے گا

آزادی کا رونا رونے والے مارک زکربرگ کی مسلمانوں کے خلاف ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آئے گا

mark

یروشلم (نیوز ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کا پرچار کرتے تھکتے نہیں لیکن جب مظلوم فلسطینیوں کی بات آئی تو ان کا دل بھی پتھر کا ہوگیا اور اسرائیل کے کہنے پر متعدد فلسطینی نیوز نیٹ ورکس کے فیس بک اکاﺅنٹ بلاک کردئیے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز قدس نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹروں کے فیس بک اکاﺅنٹ بند کردئیے گئے جبکہ شہاب نیوز ایجنسی کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا۔ یہ نیوز ایجنسیاں محصور فلسطینیوں کے لئے اظہا رائے کے ان چند ذرائع میں شامل ہیں جو دنیا تک اپنی آواز پہنچانے کے لئے ان کا واحد سہارا ہیں۔ قدس نیوز ایجنسی کے فیس بک لائیکس کی تعداد 52لاکھ جبکہ شہاب نیوز ایجنسی کے فیس بک لائیکس کی تعداد 63 لاکھ سے زائد ہے۔

فیس بک کے ظالمانہ اقدام پر جب فلسطینیوں اور آزادی اظہار رائے سے محبت رکھنے والے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین نے شدید تنقید کی اور فیس بک کے بانی کو شرم دلوائی تو بالآخر یہ اکاﺅنٹ بحال کردئیے گئے۔ فیس بک نے اپنے کرتوت پر پردہ ڈالنے کے لئے موقف اختیار کرلیا کہ فلسطینی نیوز ایجنسیوں کے پیج غلطی سے بند کردئیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل فیس بک پر دباﺅ ڈالا جارہا تھا کہ فلسطینی نیوز ایجنسیوں کے فیس بک پیج بند کردئیے جائیں۔ اسرائیلی حکومت کا موقف ہے کہ ان پیجز کے ذریعے اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلائی جاتی ہے ۔ دوسری جانب فیس بک کے اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے فلسطینی صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ خدشہ لاحق ہے کہ فیس بک ان کی آواز بند کرکے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ فلسطینیوں نے اتوار کے روز دو گھنٹے کے لئے فیس بک کا بائیکاٹ کرکے اس ویب سائٹ کے خلاف احتجاج کا آغاز بھی کردیا ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …