Home » Pakistani Headlines » آپ ٹھیک ہوجائیں پھر پنجاب میں ہلچل مچانی ہے:زرداری کا طاہرالقادری کو فون

آپ ٹھیک ہوجائیں پھر پنجاب میں ہلچل مچانی ہے:زرداری کا طاہرالقادری کو فون

call

سابق صدر آصف زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلی فون کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے رابطہ مہم کو تیز کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹھیک ہوجائیں پھر پنجاب میں ہلچل مچانی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤ ں کے درمیان 20 منٹ تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔زرداری نے طاہر القادی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری نے چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی اور انتخابی اتحاد کی پیشکش بھی کی تھی۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …