Home » Pakistani Headlines » ”آپ کو انصاف فراہم کرنا ہمارا فرض ہے“،چیف جسٹس کی مشال خان کے والد کو یقین دہانی،جے آئی ٹی قانونی تقاضے پورے کرنے کا حکم

”آپ کو انصاف فراہم کرنا ہمارا فرض ہے“،چیف جسٹس کی مشال خان کے والد کو یقین دہانی،جے آئی ٹی قانونی تقاضے پورے کرنے کا حکم

mishal khan

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مشال خان کے والد کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے جے آئی ٹی کو قانون کے تمام تقاضے پورے کرنے کا حکم دیدیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے مشال خان قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ 57 میں سے 53 ملزمان گرفتار کرلئے گئے، 49 ملزمان جوڈیشل اور 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں، مرکزی ملزم عمران کو بھی گرفتارکر لیا جس نے مشال کو گولیاں مارنے کا اعتراف کرلیا ہے، 6 گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیا جب کہ عبوری چالان جمع بھی کرا دیا ہے۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا عبوری چالان پر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرسکتی ہے؟ کوشش کرکے 3ہفتے تک حتمی چالان جمع کروا دیں۔”اسلامی معاشرے میں ایسے رویوں کی گنجائش نہیں “۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ جے آئی ٹی قانون کے تمام تقاضے پورے کرنے اور ملزمان کے اعترافی بیان کے ساتھ شواہد اکٹھے کیے جائیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اب تک یونیورسٹی انتظامیہ کے کردارکا تعین کیوں نہ ہوسکا ؟
عدالت میں موجود مشال خان کے والد اقبال خان نے کہا کہ معاملہ صبح دس بجے شروع ہوا اور3 بجے مشال کو قتل کیا گیا، ڈی ایس پی سمیت دیگرپولیس اہلکار وہاں موجود تھے۔ مشال خان کی بہنیں ڈرکے مارے تعلیم جاری نہیں رکھ پا رہیں جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بچیوں کو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے کا لائحہ عمل بتائیں۔” آپ کو انصاف فراہم کرنا ہمارافرض ہے“۔ آپ کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں، واقعے کے پیچھے پورا احتجاج ہے، دیکھنا ہے پولیس محرکات کے حوالے سے کیا کارروائی کرتی ہے۔ صوبائی حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست واپس لے لی جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت تین ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …