Home » Interesting News » اب آپ بھی بادشاہوں کی طرح باتھ روم جاسکتے ہیں، اس ایک کروڑ روپے کی ٹوائلٹ سیٹ کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

اب آپ بھی بادشاہوں کی طرح باتھ روم جاسکتے ہیں، اس ایک کروڑ روپے کی ٹوائلٹ سیٹ کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) بادشاہوں کے زمانے تو پرانے ہو گئے لیکن ایک امریکی آرٹسٹ نے آج کے دور میں بھی بادشاہوں جیسا مزہ لینے کا طریقہ ایجاد کر دیا ہے، اگرچہ شاہی مزے لینے کے لئے آپ کی جیب میں ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) ضرور ہونے چاہئیں۔ 
میل آن لائن کے مطابق مشہور امریکی آرٹسٹ الما گور نے سونے سے بنی ٹوائلٹ سیٹ پیش کر دی ہے جسے انہوں نے تین ماہ رات دن محنت کر کے ڈیزائن کیا ہے۔ کیلیفورنیا کے ٹریڈسی شوروم میں اسے فروخت کے لئے پیش کرتے ہی دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

آرٹسٹ الماگور کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس ٹوائلٹ کے ڈیزائن پر مہینوں کی محنت صرف ہوئی ہے اور اس کی قیمت بھی غیر معمولی حد تک زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود یہ محض آرٹ کا نمونہ نہیں ہے بلکہ حقیقی استعمال کے لئے بنائی گئی ہے۔ اسے ایک عام ٹوائلٹ سیٹ کی طرح سیوریج کے پائپوں سے جوڑا جا سکتا ہے اور یہ اسی مقصد کے لئے استعمال ہو گی جس کے لئے ایک عام ٹوائلٹ سیٹ استعمال ہوتی ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …