Home » Pakistani Headlines » ”اب ان سے سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں “چین نے ایسا اعلان کردیا کہ مودی سرکار شرم سے پانی پانی ہو جائے گی

”اب ان سے سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں “چین نے ایسا اعلان کردیا کہ مودی سرکار شرم سے پانی پانی ہو جائے گی

اسلام آباد(پاکستان) چینی سفیر یاو ژینگ نے کہا ہے کہ بلوچ مزاحمتی تحریک اب پاکستان چین اور سی پیک کے لیے خطرہ نہیں کیوں کہ پاکستان میں امن و عامہ کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔
بی بی سی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں متحرک بلوچ کالعدم تنظیموں نے بارہا نہ صرف سی پیک کے خلاف بیانات دیے ہیں بلکہ کئی مرتبہ سی پیک پر کام کرنے والے مزدوروں پر حملوں کا دعویٰ بھی کیا ہے تاہم اب صورتحال پہلے سے بہتر ہے ہم سو فیصد پر امید ہیں کہ گوادر بندرگاہ ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے کے قریب ہے۔
چینی سفیر نے کہا ہے کہ بلوچ مزاحمت کارحقیقی پاکستانی نہیں اگر وہ حقیقی پاکستانی ہوتے تو وہ پاکستان کے قومی مفاد میں سوچتے، سی پیک منصوبے کے لیے پاکستان میں لگ بھگ 10 ہزار چینی باشندے کام کر رہے ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے وہ پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں جب کہ سی پیک منصوبے میں 60 ہزار کے قریب پاکستانی بھی کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سی پیک ابھی پہلے مرحلے میں ہے جس میں اب تک 21 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ لگ بھگ 20 مزید منصوبے پائپ لائن میں ہیں، سی پیک ہمسایہ ملک افغانستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مودی سرکار بلوچستان میں حالات خراب کرنے کے لیے بلوچ علیحدگی پسند گروپوں کو سپورٹ کررہی ہے جس کے واضح ثبوت کلبھوشن یادیو نے بھی فراہم کیے ہیں ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …