Home » Interesting News » اتحاد ایئرلائن کا جہاز میدان جنگ بن گیا،مسافر گتھم گتھا،وجہ ایسی کہ جان کر ہنسی نہ رکے

اتحاد ایئرلائن کا جہاز میدان جنگ بن گیا،مسافر گتھم گتھا،وجہ ایسی کہ جان کر ہنسی نہ رکے

news-1434727124-1355_large

ابوظہبی (نیوز ڈیسک) اتحاد ائر لائن کی متحدہ عرب امارات سے آسٹریلیا جانے والی پرواز میں سگریٹ کی طلب سے بے حال ایک مسافر نے اودھم مچا دیا جس کے نتیجے میں وحشی مسافر کو سیٹ سے باندھنا پڑ گیا۔

برسبین ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ملبورن شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ اچانک پرواز میں شوروغل برپا ہو گیا اور ایک نوجوان مسافر کو دنگا فساد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 سال عمر کا نوجوان چیخ رہا تھا اور اس کا ہنگامہ خوفزدہ کر دینے والا تھا۔ اس نوجوان کہ قابو کرنے کے لئے متعدد مسافروں نے کوشش کی لیکن بالآخر چھ سے سات مسافروں نے ملکر اسے قابو کیا اور اپنی ٹائیوں کی مدد سے اسے سیٹ کے ساتھ باندھ دیا۔پرواز کا کل دورانیہ 13 گھنٹے تھا اور جب ہنگامہ شروع ہو تو اسے روانہ ہوئے 7 گھنٹے ہو چکے تھے۔

اتحاد ائر لائن کے ایک نمائندہ نے میل آن لائن کو بتایا کہ نوجوان کو بتایا گیا تھا کہ وہ جہاز میں سگریٹ نہیں پی سکتا جس پر وہ مشتعل ہو گیا اورایک فضائی میزبان کے علاوہ ایک ساتھی مسافر پر بھی حملہ کیا۔ نمائندے نے تحقیق کی کہ بے قابو مسافر کو سیٹ کے ساتھ باندھ دیا گیا تھا اور جب تک پرواز EY460 نے لینڈ نہیں کیا یہ مسلسل سیٹ سے بندھا رہا۔ طیارے کے لینڈ کرتے ہی پولیس نے تمباکو نوشی کے شیدائی مسافر کو گرفتار کر لیا۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …