Home » Pakistani Headlines » اثاثہ جات ریفرنس،مسلسل عدم پیشی پر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی کا آغاز

اثاثہ جات ریفرنس،مسلسل عدم پیشی پر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی کا آغاز

اسلام آباد (پاکستان) آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مسلسل عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ اسحاق ڈار کی طلبی کا اشتہار عدالتی نوٹس بورڈ اور ان کی رہائشگاہوں کے باہر آویزاں کر کے دس روز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے دستخطوں سے جاری اسحاق ڈار کی طلبی کا اشتہار عدالتی نوٹس بورڈ پرچسپاں کر دیا گیا جبکہ ان کی اسلام آباد اور لاہور میں رہائشگاہوں کے باہر بھی اشتہار آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے 21 نومبر کو جاری کئے گئے اشتہار میں اسحاق ڈار کو 10 روز میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، عدم پیشی کی صورت میں سابق وزیرخزانہ کو اشتہاری ملزم قرار دیا جائے گا۔

دوران سماعت اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی طلبی نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئے ،اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہو گی جس میں50 لاکھ زرضمانت ضبط کرنے کی کارروائی پرفیصلہ ہوگا۔
واضح رہے اسحاق ڈار بطور ملزم اب تک 7 مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اب تک 5 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے، تین پر جرح مکمل کر لی گئی۔ 14 نومبر کو عدم حاضری پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ 21 نومبر کو عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو مفرور قرار دیا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …