Home » Interesting News » ارب پتی افراد کی فہرست جاری، بل گیٹس رواں سال بھی دنیا کے امیر ترین فرد قرار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 200 درجے تنزلی

ارب پتی افراد کی فہرست جاری، بل گیٹس رواں سال بھی دنیا کے امیر ترین فرد قرار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 200 درجے تنزلی

amer

عالمی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ۔ فہرست میں مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 200 درجے تنزلی ہوئی ہے۔
فوربز میگزین کی جانب سے پیر کو جاری کی جانے والی 31 ویں سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی سالوں کی طرح رواں سال بھی مائیکرو سافٹ کے بانی 86 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے پاس برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر سرمایہ کار وارن بفے رہے ، ان کے اثاثوں کی کل مالیت 75 اعشاریہ 66 ارب ڈالر ہے۔ آن لائن خریدو فروخت کے ادارے ایمازون کے چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس نے رواں برس بڑی چھلانگ لگائی اور 72 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی دولت سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔ انہوں نے 2016 میں 27 اعشاریہ 66 ارب ڈالر کما کر پانچویں سے تیسرے نمبر پر چھلانگ لگائی ہے۔

نئی فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 200 درجے تنزلی ہوئی اور وہ 544 ویں نمبر پر جا گرے، ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور ان کی دولت ساڑھے تین ارب ڈالر رہ گئی۔ واضح رہے کہ فہرست میں شامل پہلے دس امیر ترین افراد میں سے 8 کا تعلق امریکہ سے ہے۔

فوربز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر سپین سے تعلق رکھنے والے کپڑوں کے تاجر امانکیو اور ٹیگا 71 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے اور فیس بک کے بانی و چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ 56 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ پانچویں نمبر کے مستحق قررار پائے ۔

 فوربز منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 31 سالوں کی نسبت سرمایہ کاروں کیلئے 2016 سب سے زیادہ خوش قسمت سال ثابت ہوا اور انہوں نے خوب نفع کمایا جبکہ اسی سال 233 نئے ارب پتی افراد بھی اس فہرست میں شامل ہوئے جو کہ ریکارڈ اضافہ ہے۔ رواں سال کی فہرست میں شامل افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 1 اعشاریہ 19 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا اور ان کی مجموعی دولت 6 اعشاریہ 48 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 7 اعشاریہ 67 ٹریلین ڈالر ہوگئی۔
2017 کی فہرست میں دنیا بھر کے 2 ہزار 43 افراد کو ارب پتی قرار دیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ارب پتیوں میں سے آدھے سے زیادہ افراد (یعنی 1371) اپنی محنت سے ارب پتی بنے ہیں جبکہ فہرست میں شامل صرف 238 افراد کو وراثت میں جائیداد ملی اور انہوں نے اسے بڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں لی ۔ فہرست میں شامل 434 افراد ایسے بھی ہیں جنہیں دولت کا کچھ حصہ تو وراثت میں ملا لیکن انہوں نے اسے سنبھال کر رکھا اور اس میں اضافہ کرکے ارب پتی بن گئے۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …