Home » Pakistani Headlines » اسلام آباد ہائیکورٹ ، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ ، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (پاکستان) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس محسن اختر بھی بینچ کا حصہ تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور نیب کی درخواست مسترد کردی۔ نیب نے درخواست دی تھی کہ کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا تاہم احتساب عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی اس لیے احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد کرکے انہیں جیل بھجوایا جائے ۔نیب کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 دسمبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …