Home » Pakistani Headlines » اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کانتیجہ مکمل،ن لیگ 21 نشستوں کے ساتھ سرفہرست،پی ٹی آئی 18 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،11 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کانتیجہ مکمل،ن لیگ 21 نشستوں کے ساتھ سرفہرست،پی ٹی آئی 18 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،11 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب

news-1448887548-3677_large

اسلام آباد :  وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ مکمل ہو گیاہے ،غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اسلام آباد کی چیئرمین کی 50 نشستوں میں سے ن لیگ 21 نشستوں کے ساتھ سہرفہرست ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 18 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہےاور 11 سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہوا اور دونوں جماعتوں میں 3 نشستوں کا فرق ہے،ن لیگ 21 اور پی ٹی آئی 18 چیئرمین کی نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے جبکہ 11نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان ماراہے جس کے بعد اسلام آباد کا میئر بنانے میں آزاد امیدوار انتہائی اہم کردار ادا کریں گے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی جائے گی۔

 اسلام آباد میں انتخاب کے دوران 300جنرل کونسلز کی نشستوں سے پانچ امید وار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔دس یونین کونسلز میں دس اقلیتی امید وار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں 650 نشستوں پر دو ہزار 396 امیدواروں نے حصہ لیا۔ یونین کونسلز چیئر مین کے لئے 255 جنرل نشستوں پر ایک ہزار 210، خواتین کی نشستوں پر351 ، کسان اور مزدوروں کی نشستوں پر 248 امیدوار میدان میں ہیں۔ نوجوانوں کی نشستوں پر 230 اور اقلیتی نشستوں پر 102 امیدوار معرکے میں شامل ہیں۔112 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج اور پولیس کو تعینات کیا گیا ۔ خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر ایک ہزار خواتین سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کی گئیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے پولنگ کا انعقاد انتہائی پر سکون ماحول میں ہوا تاہم ٹرن آوٹ صرف بہت صر ف30فیصد رہا ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو ہر ممکن مدد دینے کی کوشش کی ۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے اور انتظامات کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں پندرہ سے زائد مختلف شکایات موصول ہوئیں ۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …