Home » Interesting News » اس آدمی نے ائیرہوسٹس کے پیر کیوں پکڑرکھے ہیں؟ وجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

اس آدمی نے ائیرہوسٹس کے پیر کیوں پکڑرکھے ہیں؟ وجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

حیدرآباد (نیوز ڈیسک) خواتین کو کمزور جان کر ہراساں کرنے والے لفنگوں کی بعض اوقات موقعے پر ہی ایسی پکڑ ہو جاتی ہے کہ جان چھڑانے کے لئے منت سماجت اور حتٰی کہ پاﺅں پڑنے تک چلے جاتے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں ایک ائرہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے دو نوجوانوں کو جب پولیس نے پکڑا تو ان کے ایسے چھکے چھوٹے کہ ائرہوسٹس کے پیر پکڑ کر معافیاں مانگنے لگے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پیش آیا جہاں شراب کے نشے میں دھت دو نوجوانوں نے ایک ائرپورٹ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ ائرہوسٹس نے ہمت کا ثبوت دیتے ہوئے ان دونوں کو وہیں روک لیا اور فوری طورپر پولیس بلوا لی۔ جب پولیس اہلکار انہیں دھکے دیتے ہوئے ائرپورٹ میں واقع پولیس سٹیشن کی جانب لیجانے لگے تو خوف سے ان کی حالت غیر ہونے لگی۔ یہ بار بار معافیاں مانگنے لگے اور پھر ان میں سے ایک نوجوان ’میڈم سوری، میڈم سوری‘ کہتا ہوا ائرہوسٹس کے پاﺅں پڑ گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے اور ان لفنگوں کو ساری دنیا کے سامنے رسوا کر رہی ہے۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ طالب علم ہیں اور شراب کے نشے میں دھت ہونے کے باعث ایسی بیہودگی کر بیٹھے تھے۔ ائرپورٹ تھانے کے سب انسپکٹر رامیش نائک کا کہنا تھا کہ ائرہوسٹس نے ملزمان کو معاف کر دیاہے، جس کے بعد ان کے خلاف پرچہ درج نہیں کیا گیا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …