Home » Interesting News » اس تصویر میں ان 2لوگوں کا قد غیر معمولی طور پر اتنا لمبا کیوں ہے؟ ایک تصویر جس نے پوری دنیا کو حیران پریشان کردیا

اس تصویر میں ان 2لوگوں کا قد غیر معمولی طور پر اتنا لمبا کیوں ہے؟ ایک تصویر جس نے پوری دنیا کو حیران پریشان کردیا

9ft

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اہرام مصر کا معمہ پہلے ہی کچھ کم پیچیدہ نہ تھا مگر حال ہی میں ان کے قریب چلتے پھرتے دیو قامت انسانوں کی تصویر نے اس معمے کی ہیبت اور پراسراریت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق یوٹیوب پر ایک انٹرنیٹ صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں گیزا شہر کا ایک ویران حصہ دکھایا گیا ہے۔ اہرام مصر گیزا شہر میں ہی واقع ہیں اور ان کے آس پاس قدیم دور میں تعمیر کی گئی درجنوں عمارتیں بھی موجود ہیں، جو اب ویران پڑی ہیں۔ انہی عمارتوں کے درمیان سے گزرتی ایک سڑک پر چلتے ہوئے دیو قامت انسانوں کی تصویر نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

تصاویر پوسٹ کرنے والے انٹرنیٹ صارف کا کہنا ہے کہ وہ اہرام مصر کے قریب گیزا شہر کے کچھ علاقوں کو گوگل ارتھ کے ذریعے دیکھ رہا تھا کہ اسے سڑک پر چلتے ان دو انسانوں کی تصویر مل گئی، جسے اس نے محفوط کر لیا۔ تصویر میں نظر آنے والے دو انسانوں کا قد تقریباً 9فٹ نظر آتاہے۔ وہ سڑک کے مخالف کناروں سے ایک دوسرے کی طرف چلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک کے ہاتھ میں بالٹی جیسی کوئی چیز ہے جبکہ دوسرا خالی ہاتھ ہے۔ دونوں اپنی طویل ٹانگوں کے ساتھ لمبے ڈگ بھرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
دیوقامت انسانوں کی تصویر دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین بھی شدید حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ شاید یہ اہرام مصر کی تعمیر کرنے والے قدیم مصری دیوتاﺅں کی اولاد ہیں جو اب تک اہرام مصر میں ہی مقیم ہیں۔ لیکن کچھ انٹرنیٹ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ غالباً یہ کیمرے کا کمال ہے اور کسی نے جان بوجھ کر دنیا کو حیران کرنے کے لئے اس قسم کی تصویر تخلیق کی ہے۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …