Home » Interesting News » اس خاتون کے ناک نے بڑا معمہ حل کردیا

اس خاتون کے ناک نے بڑا معمہ حل کردیا

nak

ایڈنبرا (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ کی ایک رہائشی عمارت میں مقیم نوجوان خاتون کم بیگبی نے مکان کی بالائی منزل سے مسلسل آنے والی بدبو سے پریشان ہوکر معاملے کی حقیقت جاننے کا فیصلہ کیا تو ایسا بھیانک انکشاف ہوگیا کہ پورے شہرمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق کم بیگبی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کے روز اسے پہلی بار بالائی منزل سے آنے والی بدبو کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بدبو رفتہ رفتہ شدید ہوتی چلی گئی اور مکھیوں کے بھنبھناتے ہوئے غول بھی اردگرد منڈلاتے نظر آنے لگے۔ کم نے بالآخر مجبور ہوکر پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس نے بالائی منزل کی تلاشی لی تو خوفناک انکشاف ہوا کہ وہاں ایک معمر مرد کی لاش پڑی تھی۔

 nak
کم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی اس نے عمارت کی بالائی منزل سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی تھی، لیکن تب اوپری منزل سے صرف کوڑے کا بڑا ڈھیر برآمد ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مردہ پائے گئے شخص کی عمر تقریباً 73 سال ہے اور اس کی موت چند دن پہلے واقع ہوئی ہے۔ معمر شخص کی موت کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تاہم پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …