Home » Interesting News » اس شخص نے اپنی بیمار بیوی کے لئے ایسا کیا کیا کہ پوری دنیا اشکبار ہوگئی؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

اس شخص نے اپنی بیمار بیوی کے لئے ایسا کیا کیا کہ پوری دنیا اشکبار ہوگئی؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

نیویارک(نیوز ڈیسک) سچ ہے کہ صرف بے غرض محبت ہی وہ کرشمے دکھا سکتی ہے جو دنیا کی کسی اور طاقت سے ممکن نہیں ہو پاتے۔ اس معمر امریکی شہری کی کہانی بھی پرخلوص محبت کی ایسی ہی خوبصورت مثال ہے۔ یہ ریاست یوتاہ کے علاقے فارویسٹ سے تعلق رکھنے والا 74 سالہ وائن ونٹرز ہے جس کی بیوی کئی سال سے گردوں کی بیماری میں مبتلاء ہے۔ دو سال قبل ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کا ایک گردہ ناکارہ ہو رہا ہے اور اسے ٹرانسپلاٹ کی ضرورت ہے۔ اب اس معمر جوڑے کو مدد کون کرتا! ادھر امریکی ہسپتالوں میں تو یہ حالت ہے کہ گردے کا عطیہ لینے والوں کی قطاریں لگی ہیں۔ ہر ماہ انتظار کرنے والوں میں 3000 افراد کا اضافہ ہوتا ہے اور ہر روز 13 افراد گردہ نا ملنے سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ایسے میں وائن ونٹرز کے لئے ایک ہی چارہ تھا کہ وہ اپنی بیوی کے لئے گردہ تلاش کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل کھڑا ہو، اور اس نے یہی کیا۔

یہ بوڑھا شخص اپنے گلے میں ایک پوسٹر لٹکاتا جس پر لکھا ہوتا تھا ’’مجھے اپنی اہلیہ کے لئے A نیگیٹو گردے کے عطیے کی ضرورت ہے‘‘ اور پھر صبح سے شام تک مصروف سڑکوں کے کنارے چلتا رہتا تھا۔ ضعیف العمری کے باوجود وہ ہر روز میلوں چلتا رہا حتیٰ کہ ایک دن اسے وہ کال آ گئی جس کے لئے دونوں میاں بیوی دو سال سے منتظر تھے۔ یہ کال ایک ہسپتال سے تھی جس میں انہیں بتایا گیا کہ ان کے لئے گردے کا عطیہ دستیاب ہے۔

وائن ونٹرز نے اپنی اہلیہ کے لئے گردے کا عطیہ مل جانے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ میں آپ کو بتا نہیں سکتا جب وہ کال آئی تو میری کیا حالت تھی۔ میں جذبات سے مغلوب ہو گیا تھا اور میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔ میرے لئے یہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی تھی۔ جس نے بھی میری اہلیہ کے لئے یہ انمول تحفہ دیا ہے میں کبھی اس کا احسان نہیں اتار پاؤں گا۔ میری اہلیہ کے چہرے پر وہی پہلے جیسی مسکراہٹ لوٹ آئی ہے۔ اس کی مسکراہٹ ہی میری سب سے بڑی خوشی ہے۔ ‘‘

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …