Home » Interesting News » اس شخص کی شکل ایسی کیوں اور کیسے ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

اس شخص کی شکل ایسی کیوں اور کیسے ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

shape

بیونس آئرس (نیوز ڈیسک) چھلاوے کا ذکر آپ نے جادوئی کہانیوں میں ضرور سنا ہوگا لیکن اگر آپ حقیقی زندگی میں چھلاوا دیکھنا چاہتے ہیں تو ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے نوجوان لوئی پاٹرن کو دیکھ لیجئے جس نے کئی سال کی مشقت کے بعد خود کو واقعی ایک چھلاوے میں بدل لیا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ لوئی کا کہنا ہے کہ بچپن میں اسے بچے بہت تنگ کیا کرتے تھے، لہٰذا وہ سب سے الگ تھلگ ہوکر کہانیوں کی دنیا میں گم ہوگیا۔ وہ چھلاوے کے کردار سے بہت متاثر ہوا اور خود کو بھی ایک چھلاوا بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس نے خود کو انسان سے چھلاوا بنانے پر 25ہزار پاﺅنڈ خرچ کر ڈالے ہیں اور ابھی یہ سلسلہ رکا نہیں۔

پلاسٹک سرجری کے ذریعے اس نے اپنے جبڑے، ناک اور کانوں کی شکل تبدیل کرلی ہے جبکہ اپنی جلد کو بالوں سے پاک کرنے کے علاوہ آنکھوں کی رنگت بھی تبدیل کروا لی ہے۔ لوئی کا کہناہے کہ لوگ اسے عجیب و غریب نظروں سے دیکھتے ہیں لیکن اسے کسی کی فکر نہیں۔ وہ کہتا ہے کہ مکمل چھلاوا بننے کا عمل ابھی جاری ہے اور جب تک وہ 100 فیصد ایک چھلاوے جیسا نظر نہیں آتا وہ یہ کام جاری رکھے گا۔

لوئی نے اپنے عجیب و غریب شوق کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ”میں ایک تخیلاتی مخلوق بننا چاہتا تھا اور اس کیلئے چھلاوے سے بہتر اور کیا ہوسکتا تھا، جو نازک، شرارتی اور سب کو حیران کردینے والا ہوتا ہے۔ خوبصورتی کے بارے میں میرا اپنا الگ تصور ہے اور میں اسے حاصل کرنا چاہوں گا چاہے لوگ جو بھی کہیں۔ میں اپنے کانوں کو کٹوا کر مزید نوک دار بناﺅں گا جبکہ اپنے جبڑے کو بھی تکونی بنوانا چاہتا ہوں۔ کچھ عرصے تک میری آنکھیں بھی بلی کی آنکھوں جیسی ہوچکی ہوں گی۔ میں اپنی چار پسلیاں نکلوانا چاہتا ہوں اور اپنے قد میں بھی اضافہ کروانا چاہتا ہوں جبکہ اپنی کمر کو مزید کم کرنا چاہتا ہوں۔ لوگ مجھے ہمیشہ سے گھورتے رہے ہیں لہٰذا یہ میرے لئے کوئی عجیب بات نہیں ہے۔ میں اب اسے پسند کرنے لگا ہوں۔ میں خود کو غیر انسانی مخلوق محسوس کرتا ہوں۔ مجھے یہ احساس خوشی دیتا ہے کہ میں سب سے منفرد ہوں اور کوئی بھی مجھے دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔“

shape

shape

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …