Home » Interesting News » ’اس کرنسی نوٹ کی وجہ سے ہم زخمی ہوگئے ہیں‘ نشئیوں نے حکومت کو ایسی شکایت لگادی کہ سن کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

’اس کرنسی نوٹ کی وجہ سے ہم زخمی ہوگئے ہیں‘ نشئیوں نے حکومت کو ایسی شکایت لگادی کہ سن کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

note

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت کی طرف سے 5پاﺅنڈ کا نیا نوٹ جاری ہونے پر برطانیہ کی ہندواور سبزی خور کمیونٹی پہلے ہی احتجاج کر رہی تھی کیونکہ اس نوٹ میں پلاسٹک کے ساتھ جانوروں کی چربی استعمال کی گئی ہے۔ اب نشئی بھی اس احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں۔دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ان نشیﺅں کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ انتہائی سخت ہے۔ جب وہ اس پر کوکین رکھ کر ناک سے کھینچنے لگتے ہیں تو اس کے کونوں سے ان کی ناک پر کٹ لگ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹ میں چربی ہونے کی وجہ سے وہ انفیکشن کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نشیﺅں نے پلاسٹک کے اس سخت نوٹ سے اپنی ناک کے زخمی ہونے کے عمل کو ونسٹنڈ (Winstoned) کا نام دیا ہے۔ یہ نام انہوں نے سر ونسٹن چرچل کی نسبت سے دیا ہے کیونکہ اس نوٹ پر ان کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ برمنگھم سے تعلق رکھنے والے ایک نشئی نے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا خیال تھا کہ میری اکیلے کی ناک ہی اس نوٹ سے زخمی ہوئی ہے لیکن جب میں نے اس حوالے سے اپنے دوسرے کوکین کے عادی دوستوں سے بات کی تو ان سب نے اپنی ناک زخمی ہونے کا بتایا۔شروع میں ہم نے سمجھا تھا کہ یہ پلاسٹک کا نوٹ ہے چنانچہ اس پر کوکین رکھ کر ناک سے کھینچنا آسان ہو گا کیونکہ یہ سخت ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تو بہت تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے۔“

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …