Home » Pakistani Headlines » افغانستان مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے، شکیل آفریدی کے مسئلے پرپاکستان کا مئوقف بالکل واضح ہے: اعزار احمد چوہدری

افغانستان مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے، شکیل آفریدی کے مسئلے پرپاکستان کا مئوقف بالکل واضح ہے: اعزار احمد چوہدری

afg

امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی نہیں بلکہ سیاسی حل تلاش کرنا وقت کی ضرورت ہے۔پاک افغان سرحد کی دونوں جانب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے پاک افغان سرحد کی نگرانی ضروری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ فون پر جو گفتگو ہوئی اس سے بھی یہ اشارے ملتے ہیں کہ نئی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔شکیل آفریدی کے معاملے پر پاکستان اور امریکہ کا اپنا اپنا مئوقف ہے۔ پاکستان کا مئوقف بالکل واضح ہے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغانستان میں عسکری نہیں بلکہ سیاسی حل درکار ہے، جس کے لئے پاکستان اور امریکہ مل کر کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نئی انتظامیہ کی خطے کے لئے جب بھی پالیسی واضح ہوگی تو پاکستان کی طرف سے یہ پیغام بالکل واضح ہے کہ ہم مل کر افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔ کچھ دہشت گرد عناصر افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں اور افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک سے ایسے عناصر کو نکال باہر کرے۔ سرحد کے دونوں اطراف دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے پاک افغان سرحد کی نگرانی ضروری ہے، جس کے لئے پاکستان اور افغان حکام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بہت پرانے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ فون پر جو گفتگو ہوئی اس سے بھی یہ اشارے ملتے ہیں کہ نئی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …