Home » Sports News » افغانستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کو کوچنگ کی پیشکش کر دی

افغانستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کو کوچنگ کی پیشکش کر دی

waqar

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کو کوچنگ کی پیش کش کردی ۔

نیو نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کو چ وقار یونس کو کوچنگ کی پیشکش کردی ہے ۔ وقار یونس کو کوچنگ کی پیش کش سابق کوچ کبیر خان کے ذریعے کی گئی ہے جس پر وقار یونس نے کہا ہے کہ وہ سوچ کر جواب دیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ کی پیشکش پر وقار یونس نے افغان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا ہے جس کے بعد وہ جواب دیں گے ۔
یاد رہے کہ وقار یونس اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں اداکرتے رہے ہیں تاہم ورلڈ ٹی 20میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور  آج کل مختلف ٹی وی چینلز پر کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …