Home » Pakistani Headlines » امجد صابری قتل کیس: تحقیقاتی اداروں کے اہلکار ایک بار پھر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،ایک ملزم کا خاکہ جاری

امجد صابری قتل کیس: تحقیقاتی اداروں کے اہلکار ایک بار پھر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،ایک ملزم کا خاکہ جاری

amjad sabri

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف قوال امجد فرید صابری کو قتل کرنے والے ملزمان کے خاکے تیار کر لئے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک ملزم کا خاکہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق اس کی عمر 25سال کے لگ بھگ ہے اور اس کی اس ملزم سے 70فیصد مشابہت بتائی جاتی ہے۔یہ خاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عینی شاہدین کے بیانات سامنے رکھ کر جاری کیا۔دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک بار پھر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ جیو نیوز کے مطابق اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر جیو فینسنگ کی گئی۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …