Home » Interesting News » امریکامیں مذہب کی آزادی کا بھانڈا پھوٹ گیا،،،،مسلمان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ جان کر آپ آگ بگولا ہو جائیں گے

امریکامیں مذہب کی آزادی کا بھانڈا پھوٹ گیا،،،،مسلمان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ جان کر آپ آگ بگولا ہو جائیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف منافرت اپنے عروج پر ہے اور گزشتہ دنوں امریکہ میں اس کی ایسی بدترین اور شرمناک مثال دیکھنے کو ملی ہے کہ سن کر ہر مسلمان غصے سے آگ بگولہ ہو جائے۔ ویب سائٹ kansascity.com کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینسس سٹی میں کچھ شرپسند ایک مسلمان جوڑے کے گھر میں گھس آئے، جہاں انہوں نے سپرے پینٹ سے دیواروں، فریج اور دیگر سامان پر اللہ تعالیٰ، نبی کریم ﷺ اوراسلام کی شان میں گستاخانہ الفاظ پینٹ کیے اور پھر گھر کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد شوہر اور اس کی افریقی نژاد بیوی اپنے تین بچوں کے ہمراہ اس وقت گھر سے باہر تھے۔ جب وہ رات کو واپس لوٹے تو گھر سے دھواں اٹھ رہا تھا اور ایمرجنسی سروسز آگ بجھانے کی کوشش میں لگی ہوئی تھیں۔ وہ رات انہوں نے ایک ہوٹل میں گزاری اور اگلی صبح گھر کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے آئے تو دیواروں پر تاحال وہ نفرت انگیز الفاظ پڑھے جا سکتے تھے۔ پاکستانی نژاد شوہر نے نام نہ کرنے کا کہتے ہوئے بتایا کہ ’’تاحال پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، اس لیے میں نام ظاہر نہیں کر سکتا کیونکہ اس سے مجھے خطرہ ہو سکتا ہے۔ ہم گھر جلائے جانے کے بعدسے ہوٹل میں مقیم ہیں اور اب یہ علاقہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ خوش قسمتی سے ہم اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے ورنہ وہ ہمیں بھی نقصان پہنچا سکتے تھے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …