Home » Pakistani Headlines » امریکا پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتا: احسن اقبال

امریکا پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتا: احسن اقبال

اسلام آباد(پاکستان)وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتا،وہاں صرف امن نہیں اور بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تعلقات کی بہتری کے لئے امریکا سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ افغانستان میں امن کے لیے بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا قیام پر امن پاکستان کا ضامن ہے، افغانستان میں صرف امن نہیں بہت اور کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک امریکا تعاون خطے کے امن واستحکام کے لئے ناگزیرہے، خطے کے ممالک کو افغان امن کے لئے متحد ہونا چاہئے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دیتا، امید ہے دیگر ممالک بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھارت افغانستان کی خانہ جنگی پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، پڑوسی ملک کا افغانستان میں کردار قیام امن کے لئے نہیں۔انہوں نے پاکستان میں قبل ازوقت انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئی حد بندی سے قبل انتخابات بہت سی جماعتوں کو قبول نہیں ہوں گے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ قطر سے متعلق خلیجی بحران پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، خلیج میں امن پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کیلیے اہم ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …