Home » Interesting News » امریکہ میں انسانی بکرا، صلاحیتیں ایسی کہ جاننے والے دنگ رہ جائیں،بڑا انعام بھی جیت لیا

امریکہ میں انسانی بکرا، صلاحیتیں ایسی کہ جاننے والے دنگ رہ جائیں،بڑا انعام بھی جیت لیا

bakra

کیمبرج(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے بکرے تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن کبھی انسانی بکرا دیکھا؟ نہیں ناں،چلیں اب دیکھ لیں۔امریکہ میں سامنے آنے والا یہ انسانی بکرا نہ صرف چار ٹانگوں پر چل پھر سکتا ہے بلکہ ڈھلوانوں پر بھی باآسانی چڑھ سکتا ہے، اور تو اور ہاتھوں کا استعمال کئے بغیر گھاس اور چارے پر بھی منہ مارتا ہے۔ اپنی نوعیت کا پہلا انسانی بکرا اگنوبیل انعامی تقریب میں سامنے آیا ۔

امریکہ کی مشہور اور قدیم یونیورسٹی ہاردرڈ نے اگنوبیل انعام کی اپنی 26 ویں سالانہ تقریب میں تھامس تھویٹیزکو انسان سے بکرا بننے اور بکروں کے ایک ریوڑ میں کامیابی کے ساتھ تین دن بسر کرنے پر انعام سے نوازا۔

اگنوبیل انعام کے لیے دنیا بھر سے ایسے لوگوں کو چنا جاتا ہے جن کی تحقیق ایسی ہو کہ سنتے ہی ہنسی آ جائے۔پہلے انسانی بکرے نے اگنوبیل انعام جیت کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انسان بکرا بننے کی پوری اہلیت رکھتا ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …