Home » Interesting News » امریکہ میں مقابلہ حسن میں شرکت کیلئے مسلمان لڑکی نے ایسا لباس پہن لیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا، جان کر آپ تعریف کئے بغیر نہ رہ پائیں گے

امریکہ میں مقابلہ حسن میں شرکت کیلئے مسلمان لڑکی نے ایسا لباس پہن لیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا، جان کر آپ تعریف کئے بغیر نہ رہ پائیں گے

husn

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) حسن کے مقابلے میں آج تک ہم نیم عریاں خواتین ہی کو شریک دیکھتے آئے ہیں لیکن اب ایک مسلمان لڑکی نے ایسا لباس پہن کر مقابلے میں شرکت کی ہے کہ ان مقابلوں کے عام رجحان ہی کو تبدیل کر ڈالا ہے۔ ایم پی آر نیوز کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ نژاد امریکی شہری 19 سالہ حلیمہ عدن نے 26 اور 27 نومبر کو امریکی ریاست مینی سوٹا کے مقابلہ حسن میں حجاب اور اسلامی لباس پہن کر شرکت کی۔ ان کا جسم مکمل طور پر ڈھکا ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں شریک لڑکیوں کو پیراکی بھی کرنی تھی۔ حلیمہ نے یہ مرحلہ برقعنی پہن کر طے کیا۔

رپورٹ کے مطابق حلیمہ مینی سوٹا کے مقابلہ حسن میں شریک ہونے والی پہلی باحجاب خاتون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ حجاب کا پہننا میرے اپنے اختیار میں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگ دیکھیں کہ کوئی لڑکی ایک ہی وقت میں باوقار اور پر کشش نظر آ سکتی ہے۔“رپورٹ کے مطابق حلیمہ کے والدین صومالیہ سے ہجرت کرکے کینیا میں ایک پناہ گزین کیمپ میں رہے جہاں حلیمہ کی پیدائش ہوئی۔ حلیمہ اس وقت 7برس کی تھی جب وہ کینیا سے امریکہ منتقل ہو گئے۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …