Home » Pakistani Headlines » امریکہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سیکیورٹی چیک کی مذمت کرتا ہوں :شاہ محمود قریشی

امریکہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سیکیورٹی چیک کی مذمت کرتا ہوں :شاہ محمود قریشی

ملتان (پاکستان)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ میں نجی دورے پر نہیں گئے تھے ،وہاں وزیر اعظم کے سیکیورٹی چیک کی مذمت کرتا ہوں ،اس معاملے پر پاکستانی حکومت کو امریکہ سے احتجاج کرنا چاہیے تھا ۔
ملتان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے نگران وزیر اعظم کا انتخاب کیا جانا چاہیے جس پر سب کا اتفاق ہو اور اس وزیراعظم کے دل میں شفاف انتخابات کرانے کا جذبہ ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں افسران سیاسی ہو چکے ہیں جن میں سے ہم کچھ افسران کی نشاندہی بھی کریں گے ،اگر وہ افسران پنجاب میں رہے تو سوالیہ نشان کھڑا ہو گا ۔ چیئر مین سینیٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ،سینیٹ وفاق کی علامت سمجھا جاتا ہے جس پر وزیراعظم نے حملہ کیا ،انہیں فوری اپنا بیان واپس لینا چاہیے کیونکہ اس سے بلوچ عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ خریدے گئے تو پھر اسے چیلنج کیا جانا چاہیے تھا ،یوں نقطہ چینی مناسب نہیں ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …