Home » Pakistani Headlines » امریکہ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا

امریکہ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا

obama

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں تاہم پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس شیئر نگ بہتر بنانا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو باہمی اختلا فات بھلا کر ایک پیج پر آنا ہو گا ۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …