Home » Pakistani Headlines » امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے، فوجی دستوں کی کمی اثرات سے متعلق ہے وقت سے نہیں: پرویز مشرف

امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے، فوجی دستوں کی کمی اثرات سے متعلق ہے وقت سے نہیں: پرویز مشرف

musharaf

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ دنیا میں امن اور استحکام لانے کی کوشش کریں گے اور پاک، بھارت تنارعات کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ ”میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں دنیا میں امریکہ کے دیرینہ اور آزمائے ہوئے دوستوں کے ساتھ بالخصوص جنوب ایشیاءمیں دوستانہ تعلقات کے نئے باب شروع کرنے میں کامیابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں۔“
ساب صدر نے کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ وہ دنیا میں امن اور استحکام لانے پر بھرپور توجہ دیں گے پاک، بھارت تنازعات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ہمیں دہشت گردی کو کچلنے اور انتہاءپسندی کو ختم کرنے کیلئے باہمی اعتماد کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا ۔“

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ”امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے۔ افغانستان سے فوجی دستوں کی کمی اثرات سے متعلق ہے وقت سے متعلق نہیں۔“

 #paksa
 #paksa.co.za

Check Also

لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ گرگیا، عملے سمیت 107 مسافر سوار #paksa # paksa.co.za

کراچی:  کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز …