Home » Interesting News » امریکی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے پیشاب کردیتے ہیں

امریکی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے پیشاب کردیتے ہیں

news-1434627254-5551_largeنیویارک (ویب ڈیسک) اس خبر کو پڑھ کر آپ پبلک سوئمنگ پول میں چھلانگ لگاتے ہوئے دوبار سوچیں گے۔ ایک سروے کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی چھٹیوں کے دوران سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے اس میں پیشاب کردیتے ہیں۔ ٹریول زو کی جانب سے ہوئے سروے میں تقریباً ساڑھے نوہزار لوگوں سے ان کی چھٹیوں کے دوران بری عادات کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔ سروے کے دوران 69 فیصد امریکیوں نے قبول کیا کہ وہ چھٹیوں کے دوران سوئمنگ پول یا سمندر میں نہاتے ہوئے پیشاب کردیتے ہیں۔ 46 فیصد برطانوی اور 20فیصد جرمن افراد نے بھی اپنی اس بری عادت کا اعتراف کیا۔ تقریباً آدھے کینیڈین افراد بھی اس معاشرتی جرم کے مرتکب پائے گئے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …