Home » Interesting News » امریکی شخص معدے کی تکلیف میں بیوی کے ساتھ ہسپتال گیا ،ڈاکٹروں نے علاج کے لیے ہاتھ اور پاﺅں کاٹ دئیے

امریکی شخص معدے کی تکلیف میں بیوی کے ساتھ ہسپتال گیا ،ڈاکٹروں نے علاج کے لیے ہاتھ اور پاﺅں کاٹ دئیے

operation

امریکی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ معدے میں درد کی شکایت لے کر ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیض کر کے اس کے ہاتھ پاﺅں کاٹ دئیے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میشی گن کے رہائشی 44سالہ کیون برین کے معدے میں شدید درد ہوئی جس کے بارے میں اس نے اپنی بیوی کو آگاہ کیا اور دونوں ہسپتال چلے گئے جہاںڈاکٹروں نے اس کے گلے اور زکام کے حوالے سے ابتدائی ٹیسٹ کیے ۔اس کے بعد ڈاکٹروں نے کیون برین کو متلی اور درد سے چھٹکارے کے لیے ادوایات دے کر گھر بھیج دیا لیکن دو دن بعد بھی طبعیت ٹھیک نہ ہوئی تو برین ڈاکٹروں کے پاس گیا جنہوں نے تفصیلی معائنہ کیا تو انہیں پتہ چلا کہ برین کے پیٹ والے حصے میں ڈیڑھ لیٹر کے قریب پیپ جمع ہے ۔اس دوران کیون برین کے بہت سے اعضاءمتاثر ہوئے اور وہ موت کے قریب پہنچ گیا تھا تاہم معجزاتی طورپر دو ہفتوں میں اس کی حالت بہتر ہونے لگی ۔اعضا ءمتاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی چار سرجریاں کیں جن میں اس کی دونوں ٹانگیں ،ایک ہاتھ اور دوسرے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں ۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …