Home » Interesting News » امریکی شہری نے چپس کے کین میں 3زندہ سانپ بھر کر سمگل کردیئے

امریکی شہری نے چپس کے کین میں 3زندہ سانپ بھر کر سمگل کردیئے

لاس اینجلس(آئی این پی) امریکہ میں ایک شخص نے چپس کے کین میں 3زندہ سانپ بھر کرسمگل کردیئے،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ۔
مقدمے کی سماعت کے دوران’’روڈریگو فرانکو ‘‘ نامی ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس قسم کے پالتو جانوروں او رسانپوں کو بیحد پسند کرتا ہے اوراسی لئے اس نے 3زندہ سانپ جو ناگ کی نسل سے تھے ہانگ کانگ سے لاس اینجلس لانے کی کوشش کی۔ اسکا کہناہے کہ اس نے پہلے بذریعہ ڈاک ان سانپوں کو بھیجنا چاہا تھا مگر پیکٹ پکڑا گیا جسکے بعد اس نے اسے اپنے ساتھ لیکر سفرکا ارادہ کیا۔ عدالت نے اس جرم پر مجرم سے انتہائی ہمدردی کا اظہار کیا اور صرف 5 ماہ کی قید کا حکم دیا۔
ملزم کا کہناتھا کہ اس نے مزید 20سانپ لاس اینجلس اسمگل کرنے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں ہلاک ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ ملزم ایشیائی ممالک سے سانپ اور دیگر رینگنے والے جانور خریدتا تھا اور انہیں پہلے ہانگ کانگ لاتا اور پھر وہاں سے امریکہ سمگل کردیتا تھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …