Home » Interesting News » امریکی پولیس نے جب اس بندے کو گولی مارکر موت کے گھاٹ اتارا تو وہ ایسی کتاب پڑھ رہا تھا کہ جان کر آپ کو اس کی خوش قسمتی پر رشک ہوگا

امریکی پولیس نے جب اس بندے کو گولی مارکر موت کے گھاٹ اتارا تو وہ ایسی کتاب پڑھ رہا تھا کہ جان کر آپ کو اس کی خوش قسمتی پر رشک ہوگا

kismat

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) گزشتہ ہفتے امریکی پولیس نے ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ایک سیاہ فام باشندے کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور اس سفاکانہ فعل کے بعد یہ موقف اختیار کرلیا کہ مارے گئے شخص کے ہاتھ میں ہتھیار تھا جو اس نے پولیس اہلکاروں کے کہنے کے باجوود نہیں چھوڑا جس پر اسے گولیاں ماردی گئیں۔ امریکی پولیس کے اس شرمناک موقف کے بعد مقتول شخص کیتھ سکاٹ کی والدہ بھی منظر عام پر آگئی ہیں، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کے بیٹے پر گولیاں برسائی گئیں تو ان کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں بلکہ قرآن مجید تھا، جس کا وہ مطالعہ کررہے تھے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ورنیتا سٹاک واکر نے نیوز چینل ڈبلیو سی ایس سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیتھ کا معمول تھا کہ جب وہ اپنے بیٹے کو سکول سے لانے کے لئے منتظر ہوتے تو قرآن مجید کا مطالعہ ضرور کرتے تھے۔ گزشتہ منگل کے روز بھی وہ شارلٹ شہر کے ایک اپارٹمنٹ بلاک کی پارکنگ میں اپنے ٹرک میں بیٹھے قرآن مجید کا مطالعہ کررہے تھے کہ امریکی پولیس نے ان کا جسم گولیوں سے چھلنی کردیا۔
ورنیتا سکاٹ کا کہنا تھا ”وہ قرآن مجید کا مطالعہ کرنا بہت پسند کرتاتھا۔ جب اسے گولیاں ماری گئیں تو اس نے مجھے کال کی۔ ہاں اسی نے یہ کال کی تھی۔ وہ مجھے صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ جس شخص کو گولیاں ماری گئی ہیں وہ وہی ہے۔“ غمزدہ ماں نے مزید بتایا ”اس دن کیتھ نے مجھے پہلے بھی ایک کال کی تھی۔ اس نے کہا ماں میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور میں نے جواب دیا کہ میں بھی تم سے محبت کرتی ہوں۔ اس روز مجھے اس کے لہجے میں جو پیار نظر آیا وہ اس سے پہلے میں نے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔“
ورنیتا سکاٹ نے امریکی میڈیا کی اس شرمناک حرکت پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک نہتے اور بے گناہ شخص کے قتل پر احتجاج کرنے کی بجائے میڈیا الٹا اسے ہی مجرم قرار دینے کی کوشش کررہا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر شارلٹ اور دیگر امریکی شہروں میں شدید احتجاج کرنے والے سیاہ فام باشندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صبر سے کام لیں اور پرتشدد ہنگاموں سے پرہیز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جواں سال بیٹے کی اندوہناک موت پر صبر اور ہمت سے کام لیں گی اور انصاف کے لئے قانونی راستہ اختیار کریں گی اور مقتول کیتھ کے چاہنے والوں اور ان کی موت پر احتجاج کرنے والوں سے بھی انہوں نے صبر و استقامت کی اپیل کی۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …